منگلورو،4 مارچ(ایس او نیوز)بیلوں اور بھینسوں کی جوڑی کا دوڑ مقابلہ جو کمبلا کے نام سے مشہور ہے، اس مقابلے میں جاکی سرینواس گوڈا نے موجودہ سیزن میں 42 میڈلس جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو کمبلا کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق موجودہ سیزن میں صرف ایک کمبلا کامقابلہ باقی ہے جو 7 مارچ کو ہوگا۔
جاکی سرینواس گوڑا جو ’’اوسین بولٹ‘‘ کے نام سے مشہور ہیں نے حال ہی میں وینور میں منعقدہ کمبلا میں چار میڈلیس جیتے تھے جس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے میڈلیس کی تعداد بڑھا کر 35 کر لی تھی اور ہوکیری شیٹی کا ریکارڈ توڑ دیا تھا جہنوں نے قبل ازیں سیزن میں 32 میڈلیس جیتے تھے۔
بعد ازاں کیرالا کے کاسرکوڈ میں پائی ویلیکے کمبالا میں انہوں نے مزید چار میڈلیس حاصل کئے۔
اتور کو گوڑا نے دکشن کنڑا ضلع کےاپننگڈی میں منعقدہ وجئے وکرم کمبالا میں مزید تین میڈلیس حاصل کیے۔ اس سیزن کا آخری کمبالا بیلتنگڈی میں 7؍مارچ کو منعقد ہوگا۔
وجئے وکرم کمبلا نے بھی 35 گھنٹوں کے اندر مقابلہ منعقد کرکے نئی تاریخ رقم کی. یہ مقابلہ جو سنیچر صبح 9 بجے شروع ہوا تھا اگلے روز اتوار رات دس بجے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اس مقابلے میں 142 بھینسوں کی جوڑیوں نے حصہ لیا تھا۔
کمبلا سمیتی کے ایک ممبر نے بتایا کہ ہم لوگ ریاستی حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مقابلے منعقد کرتے ہیں جس میں جانوروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سمیتی کی خواہش ہے کہ کمبلاکےمقابلے 24گھنٹوں کے اندر اندر اختتام کو پہنچے۔